خادم اعلیٰ۔ سیل زماں کے ایک تھپیڑے کی دیر تھی!!
دس سال! پورے دس سال! ایک دہائی! ایک عشرہ! جو بچہ 2008ء میں اس دنیا میں آیا آج 2018ء میں دس سال کا ہو چکا ہے۔ یہ دس سال شہبازشریف ملک کے سب سے بڑے صوبے کے حکمران اعلیٰ رہے۔ پاکستانی پنجاب کا رقبہ سوئٹزرلینڈ سے زیادہ ہے اور بلجیم سے بھی۔ یوں شہبازشریف ایک ایسے صوبے کے حکمران اعلیٰ تھے جو آبادی اور رقبے کے اعتبار سے دنیا کے کئی ملکوں سے بڑا ہے۔ تو کیا وہ وزیراعلیٰ تھے؟ نہیں، اگر کوئی کہتا ہے یا سمجھتا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ تھے تو اپنے آپ کو دھوکہ دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ ایک جمہوری اصطلاح ہے۔ اس کا مطلب ہے پارلیمنٹ کی ہدایات اور کابینہ کے مشوروں کے مطابق حکومت چلانا۔ شہبازشریف کے نزدیک صوبائی اسمبلی میں آنا وقت کا ضیاع تھا۔ ان کے ماتحتوں نے کئی بار اسمبلی میں اعلان کیا کہ وہ مصروف ہیں اور اسمبلی میں نہیں آ سکتے۔ رہی کابینہ، تو رانا ثناء اللہ کے علاوہ کسی صوبائی وزیر کا نام کبھی سننے میں نہیں آیا، ہاں کبھی کبھی رانا مشہود صاحب کا نام میڈیا میں سنائی یا دکھائی دیتا تھا اور بس۔ تو پھر شہبازشریف کا طرز حکومت کیا تھا؟ ان کے طرز حکومت کو زیادہ س...