بڑا شکاری، چھوٹے شکاری اور شکارگاہیں! ……………
………… ………………………… مغربی ایشیا کی ایک بادشاہت کے سربراہ اور ان کے ولی عہد ہم غریبوں کے ہاں تشریف لارہے ہیں ! وفاقی کابینہ نے پانچ اضلاع کو ، عملا ” ، ان کی خاطر شکار گاہ قرار دے دیا ہے۔ یہ خوش قسمت اضلاع راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان ہیں۔ ان کے مبارک اور پُر مسرت قیام کے دوران رینجرز کی تین کمپنیاں بھی ان اضلاع میں تعینات رہیں گی۔ رینجرز کی یہ تین کمپنیاں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تعینات کی جا رہی ہیں۔ بادشاہوں کی اس خدمت پر آخر کیا اعتراض ہو سکتا ہے ! ہماری تو ساری تاریخ بادشاہ پرستی سے اَٹی پڑی ہے ! ہمارے دلوں میں شاہ پرستی اس قدر کوٹ کوٹ کر بھری ہے کہ بابر سے لے کر احمد شاہ ابدالی اور نادر شاہ درانی تک ہم نے سب کو جھُک جھُک کر سلام کیا۔ بابر سے پہلے بھی یہی کچھ ہؤا۔ ملک آزاد ہؤا تو بادشاہت سے محبت بھی ورثے میں سا...