کے بعد پہلی مرتبہ 1973
کیا کسی کو یاد ہے نیو یارک ٹائمز نے اس وقت اپنے اداریئے میں کیا لکھا تھا؟ 1973 ء میں شاہ فیصل نے مغرب کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے خلاف تیل کی برآمدبند کر دی تھی! مغرب کو ایک سرداور بے سہارا سرما صاف سامنے نظر آرہا تھا۔ 2008ء میں سابق انٹیلی جنس سربراہ اور واشنگٹن میں سابق سفیر ترکی الفیصل نے ایک انٹرویو دیا۔یہ انٹرویو معروف جریدے’’شرق الاوسط‘‘میں چھپا۔ 1973ء میں جب تیل پر پابندی لگائی گئی تو ترکی الفیصل شاہی دربار میں مشیر تھے۔ شاہ فیصل اُس وقت جدہ میں تھے۔ سی آئی اے کے ایک نمائندے نے ترکی الفیصل کو ایک کاغذ دیا۔ اس پر دستخط کسی کے نہیں تھے۔ بتایا گیا یہ امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کی طرف سے ہے۔ اس پر لکھا تھا کہ اگر شاہ نے پابندی نہ ہٹائی تو امریکہ اپنے مفاد میں سب کچھ کرے گا۔ مطلب واضح تھا۔ طاقت کا استعمال! ترکی الفیصل کہتے ہیں۔ ’’میں بادشاہ کے پاس گیا اور پیغام دیا۔ بادشاہ نے پیغام وصول کیا اور صرف اتنا کہا ’’خیر‘ انشاء اللہ‘‘۔ ترکی بتاتے ہیں کہ بادشاہ ‘ اس دھمکی کے باوجود‘ پرسکون‘ ہشاش بشاش اور اچھے موڈ میں رہے۔ امریکی دھمکی کا انہوں نے کوئی اثر نہ لیا۔ کیا کسی کو...