ایف بی آر میں نئی گاڑیوں کا بکھیڑا
سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کی کامیابی کی کئی وجوہات ہیں! مگر ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں‘ نجی شعبے کے برابر ہیں۔ بلکہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری شعبے کی تنخواہیں نجی شعبے سے زیادہ ہیں۔ سرکاری شعبہ نجی شعبے کی وہاں قیادت کر رہا ہے۔ سنگاپور کے معمار‘ لی کؤان یئو نے سرکاری شعبے کی تنخواہیں پرائیویٹ سیکٹر کے برابر کیں اور بہترین افرادی قوت حاصل کی۔ اس کے بعد کرپشن کی گنجائش تھی ہی نہیں۔ سزائیں بھی سخت رکھی گئیں! یہ قصہ اس لیے چھیڑنا پڑا کہ ایف بی آر اپنے افسروں کے لیے کچھ گاڑیاں خرید رہا ہے اور قائمہ کمیٹی نے سخت اعتراض کیا ہے کہ کیوں خریدی جا رہی ہیں؟ وفاقی وزیر دفاع نے قائمہ کمیٹی کے اس اعتراض کا پس منظر بھی بتا دیا۔ ان کے بقول ایک کمپنی نے آرڈر لینے کے لیے سفارشیں کرائیں مگر ناکام رہی۔ ''خریداری رکوانے کے لیے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا استعمال کیا گیا‘‘۔ مگر یہ اصل ایشو نہیں۔ اصل ایشو وہ مائنڈ سیٹ ہے جو سرکاری ملازموں کو ہر وقت نشانے پر رکھتا ہے۔ یہ عجیب تضاد ہے کہ افسر دیانت دار بھی ہوں‘ محنتی بھی ہوں مگر انہیں مراعات دی جائیں نہ تنخواہیں بڑھائی جائیں۔ ای...