ایک لیجنڈ جو ہمارے درمیان موجود ہے!
دارالحکومت کی جس بستی میں کالم نگار رہ رہا ہے اُس بستی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اردو شاعری کے حوالے سے دو بڑی شخصیتیں یہیں قیام فرما ہیں۔ افتخار عارف اور انور مسعود ! فارسی زبان و ادب کے توسط سے والد گرامی مرحوم کی بھی علیک سلیک جناب انور مسعود سے تھی۔ دونوں فارسی کے استاد تھے۔ اس حقیر سے بھی انور مسعود شفقت سے پیش آتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر وہ نہ بھی متعارف ہوتے تو کالم نگار کے لیے یہی کافی تھا کہ اس ...