اس سے زیادہ صاف تو مردار کا گوشت ہے
کیا فرق ہے ہم میں اور کسی دور افتادہ‘ جنگل کے درمیان واقع ایک وحشی قبیلے میں! اگر ترقی کا مطلب وسیع شاہراہیں‘ میلوں لمبے شاپنگ مال اور جدید ترین ہوائی اڈے ہوتا تو ایک دنیا شرق اوسط کے ملکوں میں زندگی بسر کرنے کی خواہش مند ہوتی! یہ سب کچھ وہاں موجود ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ!مگر کسی کے دل میں امنگ نہیں اٹھتی کہ وہاں جا کر بسے۔ اس لئے کہ ٹریفک کا حادثہ ہو گیا تو پہلے یہ دیکھا جائے گا کہ مقامی کون ہے اور غیر مقامی کون؟ ایک پاکستانی نژاد امریکی نے جو واقعہ سنایا وہ ہزار کتابوں اور تقریروں پر بھاری ہے یہ سمجھانے کے لئے کہ ترقی کیا ہے؟ مدینہ منورہ سے پاکستان آنے کے لئے یہ پاکستانی نژاد امریکی‘ ہوائی اڈے پر قطار میں کھڑا تھا۔ پاسپورٹ چیک ہو رہے تھے، بورڈنگ کارڈ ایشو ہو رہے تھے۔ دھاندلی میں لپٹا ایک عرب آیا‘ قطار سے گزر کر سیدھا کائونٹر پر گیا۔ کائونٹر والے نے قطار والوں کو پس پشت ڈال کر پوری توجہ اس پر مرتکز کی اور پھر کیے رکھی۔ اس پاکستانی نژاد امریکی نے کہ عربی میں قدرتِ کلام رکھتا تھا۔ احتجاج کیا، شدید احتجاج! کائونٹر والا اس پر چلایا! تب مسافروں نے اسے سمجھایا کہ میاں! پکڑ...