اگر……
اگر ظہیرالدین بابر کابل ہی میں رہتا۔ اگر ابراہیم لودھی کے پاس بھی توپ خانہ ہوتا، کیا خبر ہماری یعنی برصغیر کے مسلمانوں کی تاریخ مختلف ہوتی! شیر شاہ سوری نے پانچ سال میں جو کچھ کیا، بہت سے دوسرے حکمران چالیس سال میں بھی اتنا نہ کرپائے۔اگر اسے بھی بیس پچیس سال مل جاتے! اگر اورنگزیب کے بجائے دارا بادشاہ بنتا اور اکبر کی پالیسیاں جاری رکھتا! اگر اورنگزیب آخری پچیس سال دکن میں نہ گزارتا اور شمال میں رہ کر سلطنت کو مستحکم کرتا! اگر مغلوں کے پاس ایک طاقت ور نیوی ہوتی اور انگریز، فرانسیسی اور پرتگالی برصغیر کے ساحلوں پر قدم نہ جماسکتے۔ اگر بنگال‘ بہار اور اڑیسہ کی دیوانی (مالیات) ایسٹ انڈیا کمپنی کونہ دی جاتی! اگر برصغیر کے سارے حکمران انگریز ’’تاجروں‘‘ کے مقابلے میں متحد ہوجاتے! اگر ٹیپو کی پکار پر نپولین مصر سے آگے بڑھتا اور برصغیر تک پہنچ جاتا! اگر عثمانی ترک ٹیپو کی مدد کو پہنچ جاتے ! اگر نظام اور مرہٹے ٹیپو کا ساتھ دیتے ! اگز ولزلے انگریزوں کو ہندوستانیوں کے ساتھ معاشرتی اختلاط سے منع نہ کرتا، اگر انگریز اور ہندوستانی 1800ء کے بعد بھی سماجی رابطے رکھتے اور باہ...